پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے بین الاقوامی سرحد پر
بلااشتعال فائرنگ کےجواب میں ہندستانی سیکورٹی فورسیز کی کارروائی میں
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 15 پاک رینجر مارے گئے۔ بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف)کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ارون کمار
نے آج
بتایا کہ جوابی کارروائی میں کتنے پاکستانی رینجر مارے گئے ہیں اس کی ابھی
توثیق نہیں ہوپائی ہے لیکن 15 رینجروں کے ہلاک ہونے کی امکان ہے۔ بی ایس ایف کے افسر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سےجنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا ہندوستانی فوج نے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔